۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نیویارک ٹائمز کا غزہ جنگ کے شہید بچوں کو خراج عقیدت

حوزہ/ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والےکم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے’یہ صرف بچے تھے‘۔

یادرہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد میں بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے اسرائیل پر راکٹ حملوں سے فقط 2 بچےجان سےگئے،نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں،اخبار لکھتا ہے کہ جنگ کے باعث شہید ہونے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھےکچھ آرٹسٹ اورکچھ کےدلوں میں لیڈربننےکی خواہش تھی لیکن صیہونیوں نے ان کی تمام تر آزوؤیں مٹی میں ملا دیں۔

واضح رہے کہ صیہونیوں نے بارہ دن تک فلسطین کے خلاف وحشیانہ بمباری کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کر دی جس سے صیہونیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے مجبور ہو کر جنگ بندی کی اپیل کی جس کے لیے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے شرائط رکھیں جواسرائیل نے مان لیں تاہم اس سے صیہونیوں کے غبارے کی ہوا نکل گئی اور وہ دنیا کی نظروں میں پہلے سے بھی زیادہ ذلیل وخوار ہوگئے یہاں تک کہ اس جنگ بندی کو لے کر صیہونی فوجی اور سیاسی عہدہ داروں میں اختلاف ہو گیا کیونکہ فوجی عہدہ دار جنگ بندی پر راضی نہیں تھے لیکن سیاسی عہدہ دار اس کے لیے مجبور تھے  اس لیے کہ صیہونی شہریوں نے اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کےلیے اپنا سامان پیک کر رکھا تھا۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .